پاکستان اور بھارت کشیدگی پر روس کا ردعمل

0
192
پاکستان اور بھارت کشیدگی پر روس کا ردعمل

پاکستان اور بھارت کشیدگی پر روس کا ردعمل

روس نے پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کو تحمل سے کام لینے اور اختلافات کو مذاکرات سے پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے، روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس میں پاکستان کے سفیر خالد جمیل نے روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، ملاقات میں کشمیر میں حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کے درمیان کشیدگی سمیت تمام معاملات پر بات چیت ہوئی۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں چھبیس بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور دوسرے تمام اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی ہے۔

Leave a reply