امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بحالی کا حکم دے دیا

امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بحالی کا حکم دے دیا
منگل کو واشنگٹن کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو VOA کی بحالی کا حکم دیا ہے، وفاقی جج روئس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی VOA اور اس سے منسلک نیوز چینل ختم کرنے کی کوششیں غیر قانونی ہیں، عدالت نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ وائس آف امریکا بند کرنے کا اختیار نہیں رکھتی، کیونکہ اس کی مالی اعانت کانگریس کرتی ہے، عدالت نے نیوز سروس کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ چھٹی پر بھیجے اور نکالے گئے تمام ملازمین کو فوری بحال کر کے نشریات پھر سے شروع کی جائیں۔








