ماؤنٹین بائی سائیکل سروس ، کراچی میں شروع

0
298
ماؤنٹین بائی سائیکل سروس ، کراچی میں شروع

،ماونٹین بائی سائیکل سروس ، کراچی میں شروع

تنگ اور دشوار راستے ہوں یا ٹریفک جام، ماؤنٹین بائی سائیکل ایمبولنس پر سوار ہو کر ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ طبی امداد فراہم کر سکتا ہے، تنگ گلیوں، شاپنگ مالز، مارکیٹس، گھر یا کوئی مقام ہو، اب ماؤنٹین بائی سائیکل ایمبولینس کی مدد سے کسی بھی شخص کو طبیعت بگڑ جانے کی صورت میں فرسٹ ایڈ پہنچائی جائے گی۔

کراچی میں ایسی ہی بائی سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کیا چکا ہے، 1122 ماؤنٹین ایمبولینس سروسز کو متعارف کرانے کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی جگہ پر طبیعت بگڑ جانے کی صورت میں فوری طبی امداد دی جائے۔ کسی بھی مریض کو اسپتال پہنچنے میں کچھ وقت لگتا ہے، ایسے میں یہ ایمبولینس فرسٹ ایڈ دے کر مریض کو اس قابل بنا دیتی ہے کہ وہ بہ آسانی اسپتال جا سکے۔

Leave a reply