انٹرنیشنل کک باکسر رابعہ نور کو سپانسر مل گیا

0
230
انٹرنیشنل کک باکسر رابعہ نور کو سپانسر مل گیا

انٹرنیشنل کک باکسر رابعہ نور کو سپانسر مل گیا

انٹرنیشنل کک باکسر، گولڈ میڈلسٹ اور ایشیئن چیمپئن رابعہ نور جو متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، آئندہ ماہ آذربائیجان میں ہونے والی “بلڈ ٹو بلڈ” انٹرنیشنل چیلنج فائٹ میں شرکت کریں گی۔ بلدیہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی رابعہ نور، جس نے اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، اس کو چیئرمین بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم نے اسپانسر کر دیا ہے۔

چیئرمین بلدیہ ٹاؤن عبد الکریم کی جانب سے رابعہ نور کو ائیر ٹکٹ اور دیگر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی تا کہ وہ دس مئی کو ازربائیجان میں ہونے والی فائٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کر سکے۔

Leave a reply