
جعلی مشروبات کی کھیپ پکڑی گئی
پشاور میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات کی بڑی کھیپ پکڑ لی، گاڑی سے مختلف برانڈز کے پندرہ سو لیٹر جعلی مشروبات پکڑے گئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ایبٹ آباد میں فیکٹری پر چھاپہ مارا، چار ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت جوس اور پانچ سو لیٹر سرکہ ضبط کر لیا گیا، ترجمان کے مطابق مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ان کے خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل ڈی۔جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے بابو لال حسین روڈ پر کارروائی کی، اسٹور میں تقریباً چھ لاکھ روپے مالیت کی جعلی اور نان لیبل انرجی ڈرنکس ذخیرہ کی گئی، اس موقع پر ڈی۔ جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلی مشروبات کا کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گا۔









