محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

0
253
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں اور اس کے گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی امکان ہے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے، اسلام آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، پنجاب اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

Leave a reply