
این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
این۔ڈی۔ ایم۔ اے نے کے۔پی۔کے میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، ہزارہ، ملاکنڈ اور بنوں ڈویژن متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ او ربرفانی تودے گرنے کا بھی اندیشہ ہے۔ پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے نے فلڈ ایڈوائزری کے تحت تمام ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں اور ملازمین کو 19 اور بیس اپریل کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور موثر رابطہ کاری کے لئے چھٹیاں منسوخ کی گئیں ہیں، ایمرجنسی سینٹر ہفتہ اوراتوار کو فعال رہے گا، اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے، پنجاب کے کئی شہروں میں تیزہواؤں اوربارش سے فصلیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں اس لیے کسان نقصان سے بچنے کے انتظامات کر لیں۔








