سعودی عرب میں 2 غیر ملکیوں کو سزائے موت کا حکم

0
165
سعودی عرب میں 2 غیر ملکیوں کو سزائے موت کا حکم

سعودی عرب میں 2 غیر ملکیوں کو سزائے موت کا حکم

سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے الجوف اور تبوک ریجن میں منشیات سمگلنگ میں ملوث دو غیرملکیوں کو سزائے موت سنا دی، سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الجوف ریجن میں ایک شامی باشندے فواز البکار کو بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر شواہد اور اقبالِ جرم کی بنا پر عدالت نے قانون کے مطابق اسے سزائے موت کا حکم سنایا۔

اس کے علاوہ تبوک میں اردنی باشندے حسن علی العطون کو نشہ آور گولیاں سعودیہ میں سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جس کا مقدمہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں بھیجا گیا جہاں پر اس کے خلاف تمام شواہد ملنے پر عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

Leave a reply