
بانی پی ٹی آئی پاکستان کی خاطر مزاکرات کے لیے تیار
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری لوگوں کوانصاف دلاتی ہے، ریاست مدینہ انصاف پر قائم ہوئی، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کرنےکے لئے جانی اور مالی قربانیاں دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی۔ ٹی۔ آئی بے گناہ جیل میں قید ہیں، وہ پاکستان میں رول آف لا چاہتے ہیں، بانی پی۔ ٹی۔ آئی کہتے ہیں کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لئے تیار ہوں، وہ قوم کو خود مختار اور آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔









