کراچی سے ایس آر اے کا دہشتگرد گرفتار

0
214
کراچی سے ایس آر اے کا دہشتگرد گرفتار

کراچی سے ایس۔ آر ۔اے کا دہشتگرد گرفتار

سی۔ ٹی۔ ڈی سندھ نے گھگر پھاٹک ملیر کے قریب سے کالعدم ایس۔آر۔ اے کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے، دہشت گرد حیدر آباد کے قریب ریلوے ٹریک اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ڈی۔آئی۔ جی سی۔ ٹی۔ ڈی آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ دہشت گرد بوہڑ گاؤں حیدرآباد پر ریلوے ٹریک اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

سی۔ ٹی۔ ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کالعدم ایس۔ آر۔اے کمانڈرز اصغر علی اور چانڈیو کاقریبی ساتھی ہے اور کالعدم ایس۔ آر۔ اےکمانڈر کا پیغام دوسروں تک پہنچاتا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد نوجوانوں کو ایس۔ آر۔اے میں شامل ہونے کے لئےذہن سازی کرتے ہیں، کالعدم ایس۔ آر۔ اے دہشت گرد حیدرآباد جیل میں قید ہے۔

Leave a reply