پاکستان اور ہمسایہ ممالک میں زلزلے کے جھٹکے

0
247
پاکستان اور ہمسایہ ممالک میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان اور ہمسایہ ممالک میں زلزلے کے جھٹکے

تفصیلات کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، پشاور اور مردان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی زلزلہ محسوس ہوا، زلزلے کے جھٹکے ہمسایہ ممالک ازبکستان، تاجکستان اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 اور اس کی گہرائی انہتر کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہوئے لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave a reply