تارکین وطن کی کشتی کوحادثہ ؛ 39 افراد کوبچالیاگیا

کاسٹیلورزو پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے ترکی سے روانہ ہونے والی ایک ربڑ کی کشتی ڈوب گئی۔ کشتی پر سوار 40 افراد تھے ، جن میں 13 بے گناہ بچے بھی شامل تھے۔
یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق ، اس حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں 38 تارکین وطن اور ایک انسانی اسمگلر کو بچایا گیا ، جبکہ ایک شخص ڈوب گیا۔ ڈوبنے والے شخص کی قومیت ، صنف یا عمر کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق ، ربڑ کی کشتی کی گنجائش صرف 8 سے 10 افراد کی تھی ، لیکن انسانی اسمگلروں نے 40 افراد کو زیادہ منافع کمانےکےلیے سوار کیا۔ کسی کو بھی لائف جیکٹ نہیں دیا گیا تھا۔








