افغان شائقین کی پاکستانی ٹیم کےکھلاڑیوں سےبدتمیزی

میچ کے دوران نیوزی لینڈ میں موجودافغان شائقین نےپاکستانی کرکٹرزکیخلاف نازیبا اور غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا۔
اس واقعے کے دوران ، پاکستانی بلے باز خوشدل شاہ نے غیرملکی شائقین کو نازیبا الفاظ ادا کرنےسے منع کیا ، جس پر ناراض شائقین نے پشتو میں مزید بدتمیزی کا آغاز کیا۔
لاہور میں کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ دو افغان شائقین نے بھی خوشدل شاہ کیساتھ ہاتھاپائی کرنیکی کوشش کی ، جس پر سیکیورٹی فورسزکومداخلت کرنا پڑی۔









