‘اسکواڈ گیم’ کے بزرگ اداکار کوجیل بھیج دیاگیا

0
166
'اسکواڈ گیم' کے بزرگ اداکار کوجیل بھیج دیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : نیٹ فلکس ہٹ سیریزاسکوئیڈ گیم میں “او ایل نم” پلیئر 001 کے کردار کے لئے شہرت حاصل کرنیوالے جنوبی کوریا کے اداکار اونگ سو کو جنسی استحصال کےالزام میں ایک سال قیدکی سزا سنائی گئی ہے۔

80 سالہ اداکار پر 2017ء میں ایک عورت کو زبردستی گلےلگانےاور بوسہ دینےکا الزام عائدکیاگیاتھا ، جسکی انہوں نےتردیدکی ہے۔

ابتدائی طور پر ، اونگ سو کو2سالہ پروبیشن مدت کیساتھ آٹھ ماہ قیدکی سزا سنائی گئی تھی ، لیکن اسکے تازہ ترین فیصلےنے اسکی سزا میں ایک سال تک اضافہ کردیا ہے۔ اس فیصلےکےبعد ، اونگ سو نے اپنی بے گناہی کا دعوی برقرار رکھاہے اور انہوں نےعدالت میں کہا ہے کہ انکو یقین نہیں ہے کہ اسکےاس اقدام کوحملہ سمجھاجاسکتاہے۔

Leave a reply