انمول بلوچ کی شادی کی تقریبات کب شروع ہورہی ہیں ؟

ہاٹ لائن نیوز : اطلاعات کے مطابق ، انمول بلوچ کی شادی کی تقریبات عیدکے بعد شروع ہوسکتی ہیں۔
غیر مصدقہ اطلاعات کیمطابق ، انمول بلوچ کے شوہر کا نام عمیر بیگ ہے۔ عمیربیگ پاکستانی شوبزانڈسٹری کاحصہ نہیں ہیں اورنہ ہی وہ اداکارہیں۔
وہ ایک مشہور وزیر کا بیٹا ہے اور “بیگ کمپنیز” میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ایک کامیاب تاجر ہے اورکروڑوں روپےمالیت کی پراپرٹی کامالک ہے۔
اسکے علاوہ ، کچھ اطلاعات کیمطابق ، عمیر بیگ پہلے ہی شادی شدہ ہے ، لیکن اس سلسلےمیں کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
انمول بلوچ کی شادی کی خبروں نے شائقین میں بہت دلچسپی پیدا کردی ہے اور انکی ذاتی زندگی پرمزیدافواہیں پھیل رہی ہیں۔









