دنیاکی سب سےچھوٹی بکری نےعالمی ریکارڈقائم کردیا

ہاٹ لائن نیوز : دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کرمبی نے عالمی ریکارڈبنالیاہے۔
ہندوستانی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے کاشتکار پیٹر لینو کے پاس اپنے پالتو جانور کی حیثیت سے بکری ہے ، جس نےعالمی ریکارڈبنایاہے۔
گنیزورلڈریکارڈز میں کہا گیا ہے کہ بکری کا نام کرومبی ہے ، جو 2021ء میں پیداہوئی ہے ، کینیڈا کی ایک پیگمی بکری ہے جو اپنے ٹھوس جسم اور جینیاتی بونے کے لئے جانی جاتی ہے۔
بکری کی اونچائی 1 فٹ 3 انچ ہے اور اسکی ٹانگوں کی لمبائی 21 انچ سے زیادہ نہیں ہیں ، اسکاایک چھوٹاسابچہ بھی ہے۔









