پانی کی کمی سے زرعی زمینیں بنجرہونےلگیں

0
220
پانی کی کمی سے زرعی زمینیں بنجرہونےلگیں

ہاٹ لائن نیوز : پانی کی کمی کیوجہ سے پانی کی سطح دریائے سندھ کے کوٹری مقام پر گر گئی ، زرعی زمین بنجرہونےلگ گئی۔

اس رپورٹ کیمطابق ، دریائے سندھ ، جو کبھی سندھ کی زرخیزی کے لئے پہچانا جاتا تھا ، آج پانی کی قلت کا شکار ہے ، کوٹری میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گرگئی ہے۔دریائے سندھ میں پانی کی قلت 52 ٪ کم ہوگئی ہے۔سکھربیراج پر ریکارڈ پانی کی قلت 69 ٪ تک پہنچ گئی ہے۔

گڈو اور سکھربیراج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوئی ہے۔ انچارج کنٹرول روم میں کہا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی اتنی کمی کبھی نہیں دیکھی ہے ، پانی اتنا کم ہے کہ نہروں میں چھوڑےجانے کا نظام خلل ڈال دیاگیا ہے۔

Leave a reply