عالیہ بھٹ رنبیرکپورکی پہلی بیوی نہیں ؛ اہم انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کے سرکردہ اداکار رنبیر کپور نے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ عالیہ بھٹ انکی پہلی بیوی نہیں ہیں۔
رنبیر کپور نے ہندوستانی میڈیا کو بتایا کہ اپنے کیریئر کےابتدائی دنوں میں ، ایک خاتون پرستار کو احساس ہوا کہ اس نے ان سے شادی کرلی ہے۔ اداکار نے کہا کہ مداح بنگلے سے باہرآئے اور ایک پنڈت کوںھی لیکر آئے۔ وہ اسی بنگلے میں اپنے والدین ، رشی کپور اور نیتو کپور کے ساتھ رہتےتھے، لیکن اسوقت شہر سے باہرتھے۔
رنبیر نے مزید کہا کہ چوکیدار نے انہیں مطلع کیا کہ وہ لڑکی پنڈت کی موجودگی میں انکے گھر کے دروازے پر آئی ، سوتر پہنے ہوئےاور شادی کی رسم ادا کی ۔ سندوراور پھول بھی انکے گیٹ پر رکھ کرگئی۔
رنبیر نے مزاحیہ انداز میں کہا ، “وہ میری سب سے بڑی پرستار تھیں ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ کچھ پاگل پن تھا۔” میں اسوقت شہر سے باہر تھا ، لہذا میں ابھی تک اپنی پہلی بیوی سےنہیں مل سکا۔









