
ہاٹ لائن نیوز : کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میں ، پاکستان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شرمناک شکست کاسامناکرنا پڑاہے، جسکے بعد قومی ٹیم تنقیدکا شکاررہی ہے ، انہوں نےشادب خان کی شمولیت پر بھی سوال اٹھایاہے۔
سابقہ پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد شیزاد نیوزی لینڈ کیخلاف پہلےٹی ٹونٹی میچ میں بولروں کی کارکردگی پرخاموش نہیں رہ سکے اور باؤلرزپرتنقیدکےتیر چلائے۔
شاداب کی شمولیت پر سابق قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کہا کہ کس چیزکی بنیادپر انہیں ٹیم میں شامل کیاگیا، پی سی بی کے شاداب کیساتھ مختلف منصوبے ہیں اور وہ مختلف مقاصدکیساتھ ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔








