چینی کےتھوک ریٹ میں بڑی کمی

چینی کی تھوک ریٹ میں 10 روپے فی کلوگرام کمی ہوگئی۔
صدرکریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجر کیمطابق چینی 163 سے 153 تک آگئی ہیں۔
عارف گجر نے کہا کہ اضافہ ملی بھگت کیوجہ سے ہواتھا اور چینی کی قیمت 165 سے کم ہونے میں کچھ دن لگیں گے۔
صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں کو فی کلو140 روپے تک لانیکا مطالبہ کیاہے۔









