
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحارث رؤف نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کیساتھ سوشل میڈیا پر پہلی تصویر شیئرکی۔
منگل کے روز کرکٹر نے پہلی تصویر اپنے بیٹے کیساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی اس بچے کا نام بھی رکھا۔
تصویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ حارث اور انکی اہلیہ اپنے بیٹے کواپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں۔
نیشنل فاسٹ بولر نے اپنی پوسٹ پر اپنےبیٹے کی پیدائش کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بیٹےکانام محمد مصطفیٰ حارث رکھاہے۔









