پاکستانی آرکیٹیکٹ نےاسرائیلی ایوارڈ لینےسے انکارکردیا

ہاٹ لائن نیوز : معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف اسرائیلی ادارےکا ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔
یاسمین لاری نے کہا کہ وہ ایوارڈ سے واقف نہیں ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی بھی اس ایوارڈ کیلئےکوئی درخواست دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے ، ولف فاؤنڈیشن نے ای میل کےذریعے ایوارڈاورایک لاکھ ڈالرزکے انعامی رقم سےمتعلق بتایا جسکوانہوں نے مسترد کردیا۔
یاسمین لاری نے مزید کہا کہ ہم فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم پر خاموش ہیں لیکن جتنا آپ کرسکتے ہیں اتناضرورکریں۔








