پولیس کایونیفارم پہن کراغوا و ڈکیتی میں ملوث گینگ گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : پولیس نے کورنگی سے پولیس کی وردی پہنے ہوئے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کیا ، اور مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیاگیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد کےقبضے سے ہتھیار برآمد ہوئے ، گرفتار مشتبہ افراد میں علی عمران شیخ ، وقار، انیل ، دھیرج،فرزوق شاہ شامل ہیں۔
ایس ایس پی کورنگی کیمطابق ، گرفتار مشتبہ افراد 2025ءکے سب سے بڑے واقعے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، ملزمان نے انکشاف کیا کہ اگر انہیں گرفتار نہیں کیاجاتاتو یہ ڈکیتی بھی کامیاب ہوتی۔









