
کار سوارفیملی سےلوٹ مارسوشل میڈیاپروائرل
ہاٹ لائن نیوز : سوشل میڈیاپرکراچی میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کراچی کے علاقے کلفٹن کے کلفٹن بلاک 3 میں دو مسلح ڈاکوؤں نےفیملی کولوٹ لیا۔ ڈاکو دو موبائل فونزاور پرس چھین کر فرار ہوگیا ، جس میں سونے کے زیورات بھی شامل ہیں ، لاکھوں روپے نقدرقم بھی لوٹ کرلےگئے۔
سوشل میڈیا پر فوٹیج کے باوجود پولیس نے متاثرہ خاندان سے رابطہ نہیں کیا۔ فوٹیج میں ، ڈاکوؤں کے چہرےبھی واضح ہیں جس سےانکی دلیری کو بھی واضح طور پر دیکھاجاسکتا ہے۔









