اللہ کی رضا کےلیے تشددکرنےوالوں کومعاف کرتاہوں ؛ برکت سومرو

0
182
اللہ کی رضا کےلیے تشددکرنےوالوں کومعاف کرتاہوں ؛ برکت سومرو

ہاٹ لائن نیوز : بوٹ بیسن ، کراچی میں گارڈز کےعام شہریوں پر تشدد پر فریقین کے مابین مفاہمت ہوگئی۔ برکت سومرو نے کہاہےکہ اسنے اللہ کی خوشنودی کے لئے معاف کردیا۔

متاثرہ شہری نےکہاکہ میں میڈیاکا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس معاملے کو اٹھایا ، میرے والدین اور ان کے بزرگوں کے مابین ایک رابطہ ہوا۔ دونوں فریقوں کے مابین مفاہمت ہوگئی ہے۔

برکت سومرو کا کہنا ہے کہ ہم نے انہیں اللہ کی خوشنودی کیلئے معاف کردیا ، میرنادرمگسی اور نواب گزین مری آئے ، سعید غنی اور ناصر حسین شاہ بھی ساتھ موجود تھے۔

متاثرہ شہری نےبتایا کہ اس نےہاتھ جوڑےاور کہا کہ ہم جرمانہ دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آپکے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

برکت سومرو کا کہنا ہے کہ شاہ زین کی عقل ٹھکانےآگئی ہے ، میں اب بھی کہتا ہوں کہ وی آئی پی کلچرختم ہوجاناچاہئے۔

Leave a reply