پاک افغان فورسزکےدرمیان فائرنگ، ٹرک ڈرائیورجاں بحق

0
199
پاک افغان فورسزکےدرمیان فائرنگ، ٹرک ڈرائیورجاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغان افواج کےمابین فائرنگ کا تبادلہ ہواہے، جسمیں بھاری ہتھیار استعمال کیےگئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کیمطابق ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی شہری زخمی ہوا ، جبکہ بھگدڑکے دوران ایک ٹرک ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑااوروہ جانبرنہ ہوسکا۔

سیکیورٹی ذرائع کیمطابق ، مقامی آبادی پر افغان فورسز کےذریعہ فائرکئےگئے متعدد گولوں نے کئی مکانات کو جزوی طورپرنقصان پہنچایا۔ افغان فورسزکےذریعہ فائرنگ سے تین ایف سی اہلکار اور ایک مقامی شہری زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی عہدیداروں کاکہناہےکہ صورتحال کوقابومیں رکھنےکیلئےبارڈرسیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

Leave a reply