ایپل ٹرمپ کےلئے نازیباالفاظ استعمال کرنےلگا

0
183
ایپل ٹرمپ کےلئے نازیباالفاظ استعمال کرنےلگا

ہاٹ لائن نیوز : ایپل نے ایک تکنیکی خامی کو درست کرنیکا اعلان کیا ہے ، جسکی وجہ سے اسکے ‘وائس ٹو ٹیکسٹ سسٹم’ نےلفظ “نسل پرست کو “ٹرمپ” میں تبدیل کردیا ہے۔

منگل کےروز ، کچھ آئی فون صارفین نے شکایت کی کہ جب وہ ایپل کی آواز ڈکٹیٹ فیچر میں “نسل پرست کا لفظ بولتے ہیں تو ، نظام خودبخود “ٹرمپ” لکھتاہےحالانکہ یہ چند لمحوں کےبعد اصل لفظ پر واپس آجاتاہے۔

ایپل نے منگل کے روز اس مسئلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اسکے نظام نے بعض اوقات “آر” جیسے الفاظ “ٹرمپ” کیساتھ تبدیل کردیئے ہیں ، لیکن اب کمپنی نے غلطی کو دور کرنیکے لئے ایک تازہ کاری جاری کردی ہے۔

Leave a reply