
ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ایک سرکردہ اداکار احمد علی اکبر ، جو حال ہی میں شادی میں بندھے ہیں ، نے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پورٹلز سے درخواست کی ہے کہ وہ انکی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ نہ کریں۔
اداکار احمد علی اکبر ، جو اپنے کامیاب ڈرامہ “پری زاد” کے لئے مشہور ہیں ، نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ ان تصاویر کے ذریعہ ، وہ خوشی کے اس لمحے کو اپنے مداحوں کیساتھ بانٹنا چاہتےتھے،لیکن اس نے یہ واضح کردیا کہ میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم یا سوشل میڈیا پورٹل کو ان تصاویر کو دوبارہ پوسٹ کرنیکی اجازت نہیں ہے۔









