پیکاقانون کا کلہاڑا چلنےلگا ، چودہ مقدمات درج

ہاٹ لائن نیوز : پیکاقانون کا کلہاڑا چلنےلگا،ایف آئی اے سائبر کرائم نے بارہ گھنٹوں میں چودہ مزید مقدمات درج کیے۔ دو مشتبہ افراد کو مظفر گڑھ سے ایک کوگجرانوالا سے گرفتار کرلیا گیا۔
چیف منسٹر پنجاب مریم نواز ، متحدہ عرب امارات کے صدر کی جعلی تصاویر ، ایف آئی اے سائبر کرائم نے 12 گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید 14 مقدمات درج کیے ہیں۔
سائبر کرائم نے پنجاب میں 8 مقدمات درج کیے ہیں ، 4 اسلام آباد میں ، 2 ایبٹ آباد میں ، اب تک سائبر کرائم نے 32 ایف آئی آر درج کی ہے اور 19 ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔









