
ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی میڈیانےنشاندہی کی کہ ہندوستانی پرچم نیشنل بینک کرکٹ ایرینا سے غائب ہے جبکہ باقی ٹیموں کا پرچم لہرارہاتھا۔
اس سلسلے میں ، ویڈیو ایک ہندوستانی صارف نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی جس نے ہندوستان میں ہنگامہ کردیا
کراچی اسٹیڈیم نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ ، افغانستان ، پاکستان اور انگلینڈ کےمیچوں کی میزبانی کررہاہے، ایونٹ کے آغاز سے کچھ دن پہلے ، ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی جسمیں ایونٹ میں حصہ لینےوالے ممالک کے جھنڈے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ ہندوستانی پرچم کہیں نہیں دیکھا گیا تھا۔
ہندوستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا کیا جب ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں آئی کیونکہ ہندوستانی ٹیم دبئی میں اپنے تمام میچ کھیلےگی۔








