منشیات فروش نےچھت سےکودکرجان دےدی

0
169
منشیات فروش نےچھت سےکودکرجان دےدی

ہاٹ لائن نیوز : ڈیفنس سی ، لاہور میں منشیات فروش نےپولیس کے چھاپے کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لئے مبینہ طور پر چھت سے چھلانگ لگادی، جسکے نتیجے میں اسکی جان ضائع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ، پہلے ملزم کےبھتیجے علی رضا کو آپریشن کےدوران گرفتار کیا گیا تھا ، جسکومنشیات فروش اسلم کوگرفتار کرنیکے لئےشناخت کےلیےلیجایاگیا تاہم ، پولیس کو دیکھنے کے بعد ، ملزم اسلم نےچھت سے چھلانگ لگادی۔

ایس پی کینٹ کیمطابق ، ملزم بجلی کی تاروں پر گرااورشدید زخمی ہوگیا۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال لیجایا گیا ، جہاں وہ دم توڑگیا۔ ملزم اسلم منشیات کے 50 سےزیادہ مقدمات میں مطلوب تھا۔

Leave a reply