راچن رویندراسہ ملکی سیریزکےفائنل سےباہرہوگئے

0
203
راچن رویندراسہ ملکی سیریزکےفائنل سےباہرہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : نیوزی لینڈ کے بیٹر راچن رویندرا ، جنہوں نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کی انجری کا سامنا کیا تھا ، کو ٹورنامنٹ کے فائنل سے باہر کردیا گیا ، جسکی وجہ سے نیوزی لینڈکوایک بڑا دھچکا لگا۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹڈ نے کہا کہ راچن رویندر کی حالت پہلے سے کہیں بہتر ہے ، لیکن وہ تکلیف کیوجہ سےسہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر ہوچکے ہیں ، فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن نے ٹیم میں انکی جگہ لی ہے۔

کل قومی اسٹیڈیم کراچی میں سہ ملکی سیریز کے فائنل سے قبل راچن رویندر نیٹ پریکٹس سیشن میں موجود تھے ، لیکن پھر بھی انہیں آرام کرنیکا مشورہ دیاگیا۔

Leave a reply