جسٹس سرفراز ڈوگرنےقائم مقام چیف جسٹس کاعہدہ سنبھال لیا

ہاٹ لائن نیوز : جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کمرے نمبر ایک میں منتقل ہوگئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ، جسٹس سرفراز ڈوگر عدالت کے کمرےنمبر ون میں منتقل ہوگئے اور باضابطہ طور پر مقدمات کی سماعت شروع کردی ہے۔
جسٹس عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تقرری کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیاتھا۔ وزارت قانون نے کل رات انکی تقرری کیلئے باضابطہ اطلاع جاری کی۔









