سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرکی نااہلی ختم

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ نے آزاد کشمیر کےسابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی کو ختم کیا ہے اور انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے اہل قرار دیا ہے۔ عدالت نے انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو بھی ختم کردیاہے۔
2023ء میں ، آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو دو سال کے لئے نااہل قرار دیا ، جسکے نتیجے میں انکی حکومت ختم ہوگئی۔ تاہم ، انہوں نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔
سپریم کورٹ نے آج آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے نااہلی کےفیصلےکیخلاف اپیل کو حل کیا ، جسکے بعد سردار تنویر الیاس پر پابندی ختم کردی گئی۔








