گھریلو تشدد کا شکار ملازمہ ہسپتال میں دم توڑگئی

0
131
گھریلو تشدد کا شکار ملازمہ ہسپتال میں دم توڑگئی

ہاٹ لائن نیوز : 12 سالہ گھریلو ملازمہ ، جسے راولپنڈی کے بنی علاقے میں مالکان نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، ہولی فیملی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔

ایک ماہ قبل اس لڑکی کے والد کا انتقال ہوگیا ، جبکہ ماں عدت میں ہے۔ گھریلوحالات کیوجہ سے ، اقرا نے ایک مکان میں ملازمت شروع کی ،جہاں مالکان نے مبینہ طور پر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ، یہ تشدد 4/5 دن پہلے ہوا تھا۔ پولیس عہدیداروں کے مطابق ، گارمنٹس کی دکان میں کام کرنے والے راشد شفیق کےگھر کام کرتی تھی ۔

زخمی لڑکی کو تین دن کیلئے گھر میں رکھا گیا ، اور جب اسکی حالت خراب ہوئی تو ملزم اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ، اقرا کے سر ، ٹخنوں ، ٹانگوں اور بازوؤں پر تشدد کے آثار تھے۔

Leave a reply