بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہوگیا

0
149
بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیجانب سےجنوری 2025 ءمیں ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ دیکھنےمیں آیاہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کیمطابق رواں سال جنوری میں 3 ارب ڈالر ملک میں بھیجےگئے،جوگزشتہ سال جنوری کےمقابلےمیں 25 فی صد زیادہ ہیں۔

مالی سال 2025 ءکے ابتدائی 7ماہ میں ترسیلات زر 20.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جوگذشتہ سال کے مقابلے میں 31.7 فی صد زیادہ ہیں۔

جنوری 2025ء میں سعودی عرب سے 72.83 کروڑ ڈالرجبکہ یواےای سے 62.17 کروڑ ڈالراوربرطانیہ سے 44.36 کروڑ ڈالر، جبکہ امریکا سے 29.85 کروڑ ڈالر پاکستان میں بھیجے گئے۔

Leave a reply