پاکستان نےآئی ایم ایف کی شرائط پوری کرلیں

0
177
پاکستان نےآئی ایم ایف کی شرائط پوری کرلیں

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان نےموجودہ مالی سال کےپہلے6ماہ میں عالمی مالیاتی فنڈکی بڑی شرائط پوری کرلیں، وزارت خزانہ کی رپورٹ کیمطابق پرائمری سرپلس 2ہزار900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 36سوارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

چاروں صوبوں نے 7سو50 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 7سو76 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا، جب کہ صوبوں نے 3سو76 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 4سو42 ارب روپے ٹیکس جمع کیاہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلے6 ماہ کےدوران ایف بی آر کو 3سو84 ارب روپے کے ٹیکس ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑاہے، 6009 ارب روپےکے ہدف کےمقاچلےمیں 5ہزار624 ارب روپے ٹیکس وصول کیاگیاہے۔ وفاقی حکومت کی خالص آمدن 5ہزار887 ارب روپے رہی، جبکہ اخراجات 82سوارب روپے سے تجاوز کر گئےہیں، جسکے باعث بجٹ خسارہ 2ہزار313 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

قرضوں پر سود کی مدمیں 5ہزار141 ارب روپے خرچ کیے گئے، جب کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر صرف 1سو64 ارب روپے خرچ کیےگئے ہیں۔

Leave a reply