ٹرمپ کےاعلان پر آسٹریلوی وزیراعظم کو بڑادھچکا

0
164
ٹرمپ کےاعلان پر آسٹریلوی وزیراعظم کو بڑادھچکا

ہاٹ لائن نیوز : آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ پانے کے اعلان پر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کیمطابق ، البانیز نے کہا کہ آسٹریلیا مشرق وسطی میں دو ریاستوں کےحل کی حمایت کرتاہے اور خطے میں استحکام کایہی واحد راستہ ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکیساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مجھےغزہ میں ایک طویل المیعاد ملکیت کا مقام نظر آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ تیار کرینگے ، لوگوں کو روزگار فراہم کرینگے اور فلسطینیوں کی منتقلی کیلئے اردن اور مصرکے رہنماؤں سے بات کرینگے۔

Leave a reply