آئین منسوخ ، احمد الشرع ملک کے نئےعبوری صدر

0
176
آئین منسوخ ، احمد الشرع ملک کے نئےعبوری صدر

ہاٹ لائن نیوز : شام کےڈی فیکٹو رہنما احمد الشرع المعروف ابومحمد الجولانی آج سے شام کے عبوری صدر ہونگے۔

احمد الشرع نے جہادی دھڑوں کے اجلاس میں آئین کی منسوخی اور صدر بننے کا اعلان کیا۔ وہ اب شام کے صدارت کےفرائض سنبھالیں گے۔

احمد الشرع صدر کی حیثیت سے عالمی فورمز میں شام کی نمائندگی کرینگے۔ اس سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، احمد الشرع نے کہاہےکہ شام میں پہلی ترجیح حکومت میں موجود خلا کوقانونی طور پر پُر کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ شام کی تعمیر نو کرینگے۔ معاشی انفراسٹرکچر تیار کیا جائیگا۔ ایک جامع حکومت کے لئے انتخابات ہونگے جن میں چار سال لگ سکتے ہیں۔

Leave a reply