
ہاٹ لائن نیوز : معروف ہندوستانی اداکار ورون کلکرنی کو گردوں کی شدید بیماری کیوجہ سے ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔
ورون کے دوست اور تھیٹر کے ساتھی روشن شیٹی نے انسٹاگرام پرانکی صحت کی تازہ ترین حالت کا اشتراک کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورون کو اسپتال کے اخراجات کو پورا کرنےمیں شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔
روشن نے انکشاف کیا کہ ورون کو ہفتے میں 2-3 بار ڈائلیسس کی ضرورت ہےاور حال ہی میں اسے ہنگامی بنیادوں پر اسپتال جاناپڑاہے۔
روشن نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ورون کی مددکیلئے مالی مدد فراہم کریں ، چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی مددہو ، کیوں کہ اس مدد سے بڑا فرق پڑ سکتا ہے۔









