خضدارسےراولپنڈی جانےوالی بس پربم حملہ

0
173
خضدارسےراولپنڈی جانےوالی بس پربم حملہ

نامعلوم دہشت گردوں کے ذریعہ بلوچستان کے ضلع خضدار سے راولپنڈی جانےوالی مسافر بس پر بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے ۔

رپورٹ کے مطابق ، خضدار سے روانہ ہونیوالی مسافر بس پر دھماکے ایم 8 ہائی وے پر ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر خضدارنے خضدار سے راولپنڈی جانیوالی بس پر ہونے والے دھماکے کی تصدیق کی۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد دوسری گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوئے جنہیں طبی امدادکیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a reply