سابق امریکی صدر نےعافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مستردکردی

0
161
سابق امریکی صدر نےعافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مستردکردی

ہاٹ لائن نیوز: سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل کو مسترد کردیا ، اور اب اسلام آباد ہائی کورٹ کو اس پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ہے۔

*ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی جس دوران ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور انکے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے،عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

*سماعت کے دوران ، عدالت کو بتایا گیا کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اپیل کو مسترد کردیا ، امریکہ نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔*

* جسٹس سردار اجاز اسحاق نے ریمارکس دیئے کہ امریکہ ہمیں ہمارے اوقات دکھا رہا ہے ، سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا معاف کردی لیکن ہمارے قیدی کو رہا نہیں کیا۔

* وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی جب کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر امریکا میں پاکستانی سفیر کا جواب بھی جمع کرادیا گیا۔ وزارت خارجہ نے عدالتی سوالات کے جوابات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔*

*اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کیس کو دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردیا۔*

Leave a reply