پاکستان : 2025 کے پولیووائرس کےپہلےکیس کی تصدیق

0
170
پاکستان : 2025 کے پولیووائرس کےپہلےکیس کی تصدیق

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میں 2025ءکا پہلا پولیو کیس سامنے آگیاہے، نئے سال کا پہلاپولیو کیس خیبرپختونخوا سےرپورٹ ہواہے، این ای او سی نے تصدیق بھی کردی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کیمطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں رواں سال کاپہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، 2024ء میں مجموعی طور پر 73 کیسز رپورٹ ہوئےتھے۔

این ای او سی کا کہنا ہے کہ 2024ءمیں ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ سال بلوچستان سے27 پولیو کیسز، خیبر پختونخوا اورسندھ سے 22کیسزرپورٹ ہوئے۔

Leave a reply