شیرکو قریب سےدیکھنےکاشوق مہنگاپڑگیا

ہاٹ لائن نیوز : شیر کو قریب سے دیکھنے کی خواہش شہری کو مہنگی پڑ گئی۔ سبزہ زارمیں شیر نے شہری کو زخمی کر دیا۔
عظیم نامی شخص سبزہ زار کے علاقے میں شہری میاں عمر ڈولہ کے فارم ہاؤس پر شیر دیکھنے گیا تھا۔ شہری شیر کو قریب سے دیکھنے کے لیے شیر کے پنجرے میں گیا۔
پنجرے میں بند شیر نےشخص پر حملہ کر دیا جس سے اسکے سر، چہرےاور بازو پرچوٹیں آئیں۔
زخمی شخص کو فوری طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسکا علاج جاری ہے۔









