والدین کی یہ عادتیں بچوں کےذہن کوکمزورکردیتی ہیں

ہاٹ لائن نیوز : کئی بار والدین ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں جو بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو متاثر کر سکتی ہیں۔
گھر کے ماحول کا بچے کی ذہنی صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ جو بچے اچھے، مثبت ،معاون ماحول میں پروان چڑھتے ہیں وہ ذہنی طور پر مضبوط ہوتے ہیں اور پرسکون و مطمئن زندگی گزارتے ہیں۔
اسکے برعکس جو بچے لڑائی جھگڑے اور منفی ماحول میں پروان چڑھتے ہیں وہ منفی سے بھرے ہوتے ہیں اور اپنے خاندان کو نیچادکھانے کی کوشش کرتے ہیں، ایسے بچوں کی ذہنی صحت اچھی نہیں ہوتی، وہ سماجی طور پر بھی پیچھے رہ جاتےہیں اور انکی ذہانت کا لیول بھی کافی کمزور ہوتا ہے۔
آج کی مصروف زندگی میں والدین کیلیے اپنے بچوں کیلیے وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔ اپنے قصور کو بچانے کے لیے والدین بچوں کو پسندیدہ کھلونوں، کپڑوں سے بہلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے ان کا بچہ خوش رہیگا اور والدین بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرینگے۔









