وراثت کا تنازع: بھائیوں نےمسجد بھی تقسیم کردی

0
157
وراثت کا تنازع: بھائیوں نےمسجد بھی تقسیم کردی

ہاٹ لائن نیوز : ترکیہ میں ایک افسوسناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ویڈیو کلپ میں تین بھائیوں کو اپنے والد کی جائیداد کی تقسیم پر تنازعہ کے بعد مسجد کو تقسیم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ترکیہ کے مذہبی گروپ “المنزل” کے رہنما کے بچوں کیجانب سے اپنے والدکی جائیداد جس میں 17 ارب لیرااور 5 ہزار کرائےکےمکانات شامل تھے، تقسیم کرنیکے بعد لڑائی ایک مسجد تک پہنچ گئی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اپنے غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے لالچی بیٹوں کوشدیدتنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ منزل گروپ کی بنیاد ابتدائی طور پر شیخ نقشبندی محمد راشد ارول نے رکھی تھی اور اسکا نام جنوبی وسطی ترکیہ کی ریاست آدیمان کے گاؤں “منزل” کے نام پر رکھا گیا تھا، یہ گروپ، جسکے ارکان کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے۔ ملک کے مغربی علاقوں میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ گروپ کئی ہسپتالوں اور سکولوں کیساتھ ساتھ مقامی میڈیا ریڈیو، ٹیلی ویژن اور میگزین کا بھی مالک ہے۔

Leave a reply