لاش کے عوض 25 لاکھ مانگنے والا ڈاکو مارا گیا

0
164
لاش کے عوض 25 لاکھ مانگنے والا ڈاکو مارا گیا

ہاٹ لائن نیوز: آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، ملزم پر قتل، اغوا، اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں، ملزمان نے ایک شہری کو قتل کرکے نے نعش کے عوض ورثاء سے 25 لاکھ کا مطالبہ کیا تھا۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان گزشتہ روز فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں بھتہ خوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک شوٹر ملزم رفیق عرف پھیکی مارا گیا۔

پولیس ملزمان کو مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمدگی کے لیے تھانہ نشتر کالونی لے جارہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کے مطابق ملزم نے شہری کو قتل کرنے کے بعد لاش کے عوض ورثا سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

Leave a reply