یو ایف سی لیجنڈ میٹ ہیمل پہلی بار دنیا کو سننےکےلیے تیار

0
213
یو ایف سی لیجنڈ میٹ ہیمل پہلی بار دنیا کو سننےکےلیے تیار

ہاٹ لائن نیوز: سماعت سے محروم سابق یو ایف سی لیجنڈ میٹ ہیمل نے 2025 کے اوائل میں اپنی زندگی کی سب سے بڑی جیت حاصل کی۔

میٹ ہیمل، جو پیدائشی طور پر بہرے تھے، کو حال ہی میں ایک طاقتور سماعت کی امداد دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے پہلی بار اپنے بچوں کی آوازیں سنی تھیں۔

48 سالہ میٹ ہیمل نے ایک انٹرویو میں اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے ہی پرانے زمانے کی ہیئرنگ ایڈ کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ہیڈ فون کے ساتھ ایک بڑا ریڈیو لگتا تھا۔ میٹ نے کہا کہ اس نے پرانی ہیئرنگ ایڈ کا استعمال اسوقت تک کیا جب تک وہ تقریباً 8 سال کا نہیں ہوا، پھر اسے پہننا چھوڑ دیا۔

ایک جذباتی بیان میں میٹ ہیمل نے کہا کہ جب انہوں نے پہلی بار اپنی ماں کی آواز سنی اور ان سے کہا کہ میں آپکو سن سکتا ہوں تو انکے آنسو آگئے ، میٹ نے کہا کہ اس کی بیوی اور بچے بھی رو رہے تھے، میٹ نے سوچا کہ یہ ایک ناقابل یقین لمحہ ہے۔

Leave a reply