مجھے میرے پیسے واپس دو، بھارتی اداکارہ ایئر لائن پر پھٹ پڑی

0
194
مجھے میرے پیسے واپس دو، بھارتی اداکارہ ایئر لائن پر پھٹ پڑی

ہاٹ لائن نیوز: ایئر انڈیا کی پرواز میں سفر کے دوران بھارتی اداکارہ کا سامان خراب ہوگیا جسکے بعد وہ ایئرلائن انتظامیہ پر برس پڑے۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق معروف اداکارہ اروشی ڈھولکیا نے ایئر انڈیا کیساتھ اپنے برے تجربے کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کیا۔

لندن سے ممبئی جانیوالی پرواز میں اس نے اپنے سامان کے لیے اضافی رقم ادا کی، لیکن یہ خراب ہو گئی۔

اروشی ڈھولکیا نے ایک ویڈیو بنا کر ایئر انڈیا کیخلاف شکایت کی اور مکمل رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ بھارت کی مشہور ٹی وی اداکارہ اروشی ڈھولکیا مشہور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 6 کی فاتح بھی رہ چکی ہیں۔

Leave a reply