
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے سابق کرکٹر اقبال سکندر نے سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن میں کرکٹ کے جنرل منیجر کا چارج سنبھال لیا ہے۔
سعودی کرکٹ فیڈریشن نے اقبال سکندر کی اس عہدے پرتقرری کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقرری سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی اور ایک اہم کھیل کے طور پر اس کی پوزیشن کو مضبوط بنانیکے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
اقبال سکندر پاکستان کیلیے چار ون ڈے کھیل چکے ہیں، وہ 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔









